پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے 2024 کے دن کے مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 22 مارچ 2024 21:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے 2024 کے دن کے مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منعقدہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی سہیل اسلام بلوچ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید حسن ،ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر منیر احمد بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاضی محمد یوسف،چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عباس ،سینئر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر حبیب اللہ،ڈاکٹر محمد نصیر،ڈاکٹر حفیظ اللہ،ڈاکٹر احسان اللہ سمیت ٹی بی کے آفیسر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بی ایچ یوز اور آرایچ سی نے شرکت کی ۔\378