سعودی عرب، بغیر ضرورت ویزے جاری کرانے پر بھاری جرمانے کی تجویز

ہفتہ 23 مارچ 2024 08:20

سعودی عرب، بغیر ضرورت ویزے جاری کرانے پر بھاری جرمانے کی تجویز
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبودآبادی کی جانب سے لیبرمارکیٹ اور اقامہ قوانین پرعمل درآمد کو منظم کرنے کے لیے قانون میں ترمیم ضرورت کے بغیر ضرورت ویزے جاری کرانے پر بھاری جرمانے کی تجویز پیش کی ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے مملکت میں لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے اور اضافی افرادی قوت کی درآمد کو روکنے کےلیے وزارت کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجرا کے لیے باریک بینی سے کام لیا جائے۔

(جاری ہے)

وزارت نے تجویز دی ہے کہ غیرضروری ویزوں کے اجرا کے حوالے سے قانون سازی سخت کی جائے۔ ملازمت کے مواقع نہ ہونے پر ویزے جاری کرانے والوں کو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ سے 5 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اضافی ویزے جاری کرانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ لیبر مارکیٹ کا استحکام برقرار رکھا جاسکے۔وزارت نے اس حوالے سے قومی مرکزکے پورٹل ’سروے‘ کے ذریعے رائے بھی طلب کی ہے تاکہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے اداروں کی تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :