سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 08:40

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 266.13 ریال، 22 قیراط ایک گرام 243.96 اور 18 قیراط 199.60 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.87 ریال رہی۔

(جاری ہے)

گولڈ مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 267,9995 ریال میں دستیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :