خان یونس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

ْفوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،رپورٹ

ہفتہ 23 مارچ 2024 13:23

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کردیا، قطری نشریاتی ادارہ نے ویڈیو جاری کردی، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ماہ مقدس میں جارحیت جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 82 فلسطینیوں شہید کردئیے۔فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں، جسے ڈرون کے ذریعے فلمایا گیا تھا اور اسے اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سنٹر تک پہنچایا گیا تھا، چاروں افراد، جو غیر مسلح دکھائی دیتے ہیں، ایک سڑک پر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جسے اسرائیلی فورسز نے ڈورن کے ذریعے نشانہ بنارہے ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ فوٹیج جنوبی غزہ میں خان یونس میں جنگی زون کی ہے اور وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :