اسرائیل کے خان یونس اور رفح میں حملے،5 شہید

اسرائیلی ڈرون حملوں میں نہتے معصوم بچوں کو نشانہ بنایاگیا،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 13:23

رفح(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ حماس کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوج کو بھرپور جواب دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر نیوالے فوجی ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔