اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے ترکیہ کے سفیرڈاکٹرمہمت پکاکی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:14

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے ترکیہ کے سفیرڈاکٹرمہمت پکاکی کی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات مذہب، اخوت مشترکہ ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ انہوں کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سطح رابطوں میں اضافے ضروری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر سے ملاقات کی۔ 2017 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی اسپیکرز کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں نے علاقائی اور عالمی پارلیمانی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے موقف کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں تعاون کو مذید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں باہمی مفادات کیلئے بروکار لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی حسین اور مناظر سے نوازا ہے جو ترکیہ کے سیاحوں کے لیے دلچسپی اور تفریح مہیا کر سکتے ہیں۔

جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاکی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک میں پارلیمانی سطح رابطوں میں اضافے کی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اور پارلیمانی سطح پر رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہیں۔