یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا، عبد العلیم خان

ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کا ازالہ کریں، وفاقی وزیر نجکاری

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:49

یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا، عبد العلیم خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ دو قومی نظریے اور قیام پاکستان کی بنیاد کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 23مارچ دن قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کی نظریاتی اساس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں غربت کے خاتمے، معیشت کی بہتری اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کا ازالہ کریں، وطن عزیز قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے، ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا۔