قومی اسمبلی ملک کا سب سے اہم آئینی ادارہ ہے اور اس کے افسران و اہلکار اس ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، اس ادارے کے افسران اپنے تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں،سردار ایاز صادق
ہفتہ 23 مارچ 2024 22:21
(جاری ہے)
سپیکر نے قانون سازی کے شعبے میں ادارے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے محمد مشتاق کی خدمات کی خصوصی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کو ان کی شاندار کارکردگی اور اس ادارے اور ملک کے لئے ان کی خدمات پر فخر ہے۔
سپیکر نے امید کا اظہار کیا کہ محمد مشتاق سمیت اس ادارے کے دیگر افسران ملک اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے بہترین مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی اسپیشل سیکرٹری برائے قانون سازی محمد مشتاق کو صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ محمد مشتاق جیسے قابل اور فرض شناس افسر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے بھی اسپیشل سیکرٹری محمد مشتاق کو صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق نے قومی اسمبلی میں اپنی گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا محمد مشتاق دیگر افسران اور عملے کے لیے مشعل راہ ہیں۔واضح رہے کہ محمد مشتاق اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی برائے قانون سازی نے قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون سازی اور پارلیمانی طریق کار پر منعقدہ تقریبات میں اپنے کام اور تجربات سے شرکاء کی رہنمائی کی اور انہیں قانون سازی اور پارلیمانی نظام کار سے متعلق آگاہ کیا ہے۔محمد مشتاق نے اپنی شبانہ روز محنت اور لگن کی بدولت صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز حاصل کیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کے دیگر افراد انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.