چیئرمین پی سی بی نے ریوینوجنریشن کا پلان طلب کر لیا، متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے وسائل میں اضافے کا پلان پلان طلب کرلیا ۔ترجمان کیمطابق چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کمیٹی روم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی اور بورڈ کے ریوینو میں اضافے کے لئے متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پی سی بی کے ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ، چئیرمین نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کیلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ چئیرمین پی سی بی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔