صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر نمایاں خدمات پر مختلف ملکی اور غیرملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پرصحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ شجاعت کے اعزازات دیئے گئے۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں راجہ محمد ظفر الحق، سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر، ایئر مارشل (ر) نجیب اختر، محمد حفیظ قریشی مرحوم، صلاح الدین صدیقی اور افتخار حسین عارف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت کا اعزازدیا گیا ہے جبکہ ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ناصر محمودکھوسہ، بریگیڈیئر سید سرفراز علی مرحوم، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، مفتی عبدالشکور مرحوم، فواد حسین فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن(ر) زاہد سعید، سبطین فضل حلیم، زاہد اختر زمان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سید طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، جاوید اسلم، احمد عرفان اسلم، ڈاکٹر عثمان انور، محمد احمد شاہ، محمود احمد طاہر بھٹی، پروفیسرمحمدانور مسعود، بریگیڈیئر عاطف رفیق، شاہد خان، راحت علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدمحمود بیگ، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم، زاہد ملک مرحوم،بلال سیعد کمیانہ اورتنویر احمدشامل ہیں جبکہ سلطان بن عبدالرحمن المرشد، یانگ وی، خلیفہ جاسم ال قویری، قنوٹ اسٹبی، ڈاکٹر سابسٹیائن پاسٹ، ڈاکٹر فلپ اسٹین میٹز، مائیکل پی راسمین اور سمنتھا پاورکو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عبداللہ المطہری کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں طارق محمود، محمد عامر نسیم، ماجد سلیم ملک، اخترحیات خان، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) مقدس حیدر، محمد یونس شہید، نظام اللہ شہید، راحت سلیم شہید، غلام عباس لغاری شہید، عبدالطیف شہید، محمد سعید احمد شہید،آنجہانی اجمل مسیح ، محمد رمضان شہید، شمس اللہ شہید، محمد سہراب خان شہید، ضیائ اللہ خان شہید، میر زبیر محمود، محمد عدنان اور اسرارمحمدشامل ہیں۔

ستارہ امتیاز کا اعزاز عبدالقدوس بزنجو، ڈاکٹر کاظم نیاز، محمدصالح احمد فاروقی، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری، نائلہ کیانی، شعیب انور ملک، فہد ہارون، فرحان فاروق، درید قریشی، جھرنا باسک شبنم، فاخر محمود، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، محمد سرور گوندل اور یاسر ملک نے حاصل کیا۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز لیٹیننٹ جنرل احسن گلریز، لیفٹننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار، سہیل سرور سلطان (سہیل وڑائچ) اور فرح محمود رانا نے حاصل کیا۔

ستارہ قائداعظم کا اعزازڈاکٹر حسین ایف قاوازوچ اور سلمیٰ سلمان زاہد کو دیا گیا۔ تمغہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد بلال ریاض برکی، محمد عثمان اور سید عامر اختر شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز کا اعزازحاصل کرنے والوں میں سید فیروز عالم شاہ، فہد سلیم ملک، محمد تنویر بٹ، محمد عثمان اکرم، وقار مقصود ستی، ڈاکٹر فاروق عادل، عائشہ خان، راشد محمود، پروفیسر ڈاکٹرمشتاق احمد، پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ چوہدری، مرلی دہر ڈاوانی، سارہ احمد، ڈاکٹر خالد بن شاہین، علی توقیر شیخ، شیم اشرف خواجہ مرحومہ، ڈاکٹر منظوراحمدمرحوم، محمد زبیر شاہین مرحوم اور اللہ دتہ عباسی مرحوم شامل ہیں۔

تقریب میں وفاقی وزرا، سول و فوجی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔