mپیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے پالیسی پر گامزن رہے گا میرصادق عمرانی ودیگر سینئر رہنماں کی رہنمائی میں وزیراعلی سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقی خوشحالی کا انقلاب لائے گا۔شیر محمد دمڑ

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:30

ئ*ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر شیرمحمد دمڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے عوامی مفادات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں جس طرح ہسپتالز و دیگر عوامی ایشوز پر پیپلز پارٹی کے وزیراعلی میر سرفراز خان بگٹی افتتاح سے ہی ایکشن لیں رہے ہیں یہ پیپلز پارٹی کے قیادت سینئر رہنماں کو کریڈیٹ جاتاہے کے انھوں نے بلوچستان کے وزیر اعلی شپ سرفراز بگٹی کو دی پیپلز پارٹی کے سینئر بانی رہنماں میں شمار جناب میر صادق عمرانی سردار ثنا اللہ خان زہری ودیگر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کے ان کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی میر سرفراز خان بگٹی عوامی ایشوز پر ایکشن لے رہے ہیں ان کے ایکشن لینے کے بعد سرکاری اداروں میں سدھار شروع ہوگئے امید ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے منشور آ ئین پر چلتے ہوئے روٹی کپڑا مکان کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے خدمت خلق کریں گے اور یپلز پارٹی کی حکومت میں بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوگا اور انقلاب برفا ہوگا خوشحالی کا پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما شیر محمد دمڑ نے کہا کے میر سرفراز خان بگٹی صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت سینئر سیاستدان ہونے کے ساتھ ان کی خوش قسمتی ہے کے ان کو سینئر ترین سیاستدان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماں میں شمار میر صادق خان عمرانی ودیگر کی رہنمائی حاصل ہے میر صادق خان عمرانی کی پیپلز پارٹی کیلئے بے شمار لاجواب قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپے نہیں صادق عمرانی نے ہمیشہ جیالوں کے مسائل حل پارٹی کو متحد اور خاص کر جیالوں کو متحد کرنے میں جب پارٹی پر سخت وقت میر صادق خان عمرانی نے بے شمار قربانیاں دی ان کے منتخب ہونے پر جیالوں کو بڑی خوشی ہوئی میر صادق خان عمرانی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں اب اچھی وزارت ملتے ہی میر صادق عمرانی خدمت خلق شروع کرینگے ۔