مسجد حرام میں وہیل چیئرز کہاں کہاں موجود ہیں،نقشہ جاری

وہیل چیئر ایک سے زیادہ جگہوں پر دستیاب ہیں،وزارت حج کا بیان

اتوار 24 مارچ 2024 13:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ان مقامات کا نقشہ شائع جاری کیا ہے جہاں مسجد الحرام میں ضرورت مند معتمرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے وہیل چیئر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ پر کہا کہ ضرورت مند حاجیوں اور معذوروں، بزرگوں اور بیماروں کی سہولت کے لیے وہیل چیئر ایک سے زیادہ جگہوں پر دستیاب ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ مسجد حرام میں پش گاڑیاں مشرقی اسکوائر ،باب علی اسکوائر، مغربی اسکوائر ،الشبیکہ پل اور جنوبی اسکوائر ،اجیاد اسکوائر میں دستیاب ہیں۔