داعش نے روس میں فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی

اتوار 24 مارچ 2024 13:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) داعش نے ایک تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ چار حملہ آور تھے جو ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ کے ہنگامے کے پیچھے تھے جس میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ (داعش)اور اسلام سے لڑنے والے ممالک کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں ہوا ہے۔داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی لیکن ایسے اشارے ملے تھے کہ روس اس سانحے کے یوکرین سے تعلق کی تلاش میں تھا حالانکہ یوکرینی حکام نے اس بات کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔روسی حکام نے کہا کہ انہوں نے حملے کے سلسلے میں چار مشتبہ مسلح افراد سمیت 11 کو گرفتار کیا ہے۔