داعشیوں نے 4 سالہ بچوں سے زیادتی کی، قید سے بچ نکلنے والی یزیدی خاتون

مجھے بہن سے جدا کردیا، ایک داعش رہنما نے مجھے میرے چچا کو 40 ہزار ڈالر میں بیچ دیا، سعاد حمید

اتوار 24 مارچ 2024 13:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) عراق میں داعش کے ہاتھوں باندی بنائے جانے کے بعد بچ نکلنے والی ایک یزیدی خاتون نے العربیہ چینل کو خصوصی انٹرویو میں داعش کے افراد کی سرگرمیوں سے متعلق مزید انکشافات کئے ہیں۔ داعش کی قید میں رہنے والی یزیدی خاتون سعاد حمید نے آنسوں سے بھری گفتگو میں بتایا کہ تنظیم کے ایک رہنما نے اسے اس کے چچا کو 40 ہزار میں فروخت کردیا تھا۔

چچا نے اس لیے ادائیگی کہ وہ اور اس کا بھائی اپنے خاندان کے پاس واپس پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

ایک رہنما نے دوسری لڑکیوں کے ساتھ میری چچا زاد بہنوں کو بھی اغوا کیا، میں نے اب تک اپنی ان بہنوں کو نہیں دیکھا۔زندہ بچ جانے والے سعاد حمید نے عرب ٹی وی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے رہنماں کی بیویاں اسیر خواتین کو اونچی قیمت پر فروخت کرنے کا مقابلہ کر رہی تھیں۔ سعاد حمید نے تنظیم کے رہنما ابوبکر البغدادی کی بیویوں کی طرف سے یزیدی خواتین قیدیوں کے ساتھ پردے کے پیچھے ہونے والے سلوک کا بھی انکشاف کیا۔ بچ جانے والی یزیدی خاتون سعاد حمید نے کہا کہ دولت اسلامیہ عراق و شام یا داعش کے ارکان نے چار اور نو سال کی عمر کے بچوں کو اغوا کیا اور ان کی عصمت دری کی۔

متعلقہ عنوان :