سوات ،کار سوار کی ٹکرسے ٹریفک پولیس کے 2اہلکاروں زخمی ،ملزم گرفتار

اتوار 24 مارچ 2024 17:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) سوات کے علاقے سیدوشریف میں سکریچنگ کرتے کار سوار نے ٹریفک پولیس کے 2اہلکاروں کو ٹکر مارکر زخمی کردیا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹی او آفتاب عالم اورسپاہی اسلم زیب سیدوشریف میں ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران موٹر کار نمبر1468 نے شدید غفلت اور لاپرواہی سے سکریچنگ کرتے ہوئے دونوں نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیو رتیمور خان ولد ندیم سکنہ بر کلے نے دونوں کو ٹکر مارکر زخمی کردیا اورفرار ہوگیا ۔

ایس پی ٹریفک واڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف نے کارروائی کرتے ملزم کو گھر سے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔