وائس چانسلر کی پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو سول ایوارڈز وصول کرنے پر مبارکباد

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

ٴ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ معروف شخصیات کو سول ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے جبکہ سابق پروفیسر انفارمیشن مینجمنٹ ڈاکٹر کنول امین، پولیٹکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر سجاد نصیر اور موجودہ پروفیسر اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

ان کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کے متعدد سابق طلباء نے بھی مختلف کیٹیگریز میں سول ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ اپنے بیان میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ نامور شخصیات کی خدمات کا حکومت پاکستان نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلباء نے تمام شعبوں میں ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔