جھل مگسی میں یوم پاکستان 23 مارچ قرار داد پاکستان اسپورٹس فیسٹول کے تحت کرکٹ اور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میچ کھیلے گئے

اتوار 24 مارچ 2024 19:35

گنداواہ /جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) محکمہ اسپورٹس بلوچستان سیکریٹری ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع جھل مگسی میں بھی یوم پاکستان 23 مارچ قرار داد پاکستان اسپورٹس فیسٹول چھ روزہ منایا جا رہا ہے جس میں کرکٹ اور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میچ کھیلے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اسپورٹس بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے تعاون سے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس قاضی الطاف حسین کلواڑ اور ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کے خصوصی تعاون سے افتتاحی کرکٹ میچ دو ٹیموں کے مابین ہوا جس میں میچ مرحوم میر اسلم خان مگسی کرکٹ ٹیم بمقابلہ قاضی شکراللہ کلواڑ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد مرحوم میر قاضی شکراللہ کلواڑ کرکٹ کلب نے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

آج کی میچ کے مہمان خاص ڈی ایس او جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑ اعزازی مہمان سید سجاد حسین شاہ بخاری اور فہد حسین ابڑو تھے جبکہ دوسری جانب اسپورٹس آفیسر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑ کی زیرنگرانی نائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا افتتاحی میچ کے مہمان خاص ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر باز محمد گھوٹیہ محمد قاسم سیال عزیز احمد دھکڑ ظفر مظفری دھکڑ سید باقر شاہ بخاری تھے افتتاحی میچ دو ٹیموں مرحوم قاضی منظور احمد کلب بمقابلہ مرحوم میر محمد یوسف ابڑو کلب کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد مرحوم قاضی منظور احمد کلب نے میچ اپنے نام کرلیا میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی کھلاڑیوں سے اسپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر باز محمد گھوٹیہ نے و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب ہونا چاہئے نوجوان شہر اور ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں نوجوان اپنے وقت کو قیمتی بنائیں کسی بھی کھیل اپنا نام پیدا کرکے اپنا اور اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔