محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے ایپ متعارف کرادی

اتوار 24 مارچ 2024 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے کے پی ٹرانسپورٹ کے نام سے ایپ متعارف کرادی۔ایپ میں رجسٹریشن کرنے والا لائسنس ہولڈر اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے کے پی ٹرانسپورٹ کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکتا ہے جب کہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی اسکرین پر آجائی گی۔ایپ میں فیس ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکیشن، ایپلیکیشن انکوائری اور لائسنس سینٹر سمیت دیگر اہم معلومات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :