۱ناقص تعمیرات کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے اکثر علاقے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ،جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ

اتوار 24 مارچ 2024 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزادسیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگر نے کہا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ سبزل روڈ نزد یونیورسٹی کا آخری حصہ سنگل کیوں ہے توسیع کے نام پر سالوں سال عوام کو اذیت میں مبتلا کئے رکھا مگر سرپل کا حصہ چار رویہ جبکہ یونیورسٹی کے قریب تاحال سنگل کیوں ہی غریبوں کے گھروں کو سستے دام خرید کر مسمار کرنے والے ٹھیکدار بتائیں کہ توسیع کاموں میں چند بااثر افراد کی بلڈنگ کے خلاف کاروائی میں تاخیر کیوں ہورہی ہے یا اس توسیع کو ایک اور بجٹ میں شامل کروانے کی سازش ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ناقص تعمیرات کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے اکثر علاقے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں، شہر بھر میں انتظامیہ کی غفلت،نااہلی اور غیر ذمہ داری کے سبب صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہر بھر کی سڑکوں کے کنارے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے ،زیر زمین گٹر لائن اور نالے ،نالیاں مٹی اور کچرے سے بھرے ہوئے ہیں اور ان کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کے پانی کی نکاسی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہر کے سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں سیویج نالیوں پر ناقص میٹریل سے بنے ہوئے سلیب دوسرے روز گر جاتے ہیں دھول اور مٹی کی دھنس دمے اور سانس کے امراض کے پھیلانے کا بھی باعث بناہوا ہے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں صفائی و دیگر مسائل کے لئے جامع منصوبہ کیاجائے اور بہت جلد مذکورہ علاقے کی صفائی تیز کر دی جائیگی، نظرانداز علاقوں کی صفائی پر توجہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی عوامی توقعات کے مطابق تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے فنڈز کے ضیاع اور لیپس کے تدارک کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا بروقت آغاز کرے منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کو یقینی بنایا جائے نظرانداز علاقوں کی صفائی پر توجہ دی جائے ۔