انڈونیشیا ،طوفانی بارش کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون ہلاک ، 9 افراد لاپتہ

پیر 25 مارچ 2024 12:21

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور 9 افراد لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ویسٹ بانڈنگ کے قائم مقام ریجنٹ ارسن لطیف نے کہا کہ یہ حادثہ مغربی بانڈنگ ریجنسی کے سیبینڈا گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر اس علاقے میں تقریباً دو گھنٹے تک طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور 9 افراد لاپتہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 400 دیہاتیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا کیونکہ درجنوں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔