ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی فلم ’’کورٹ میرج‘‘ عید الفطرکے موقع پر ریلیز کی جائیگی

گلوکار شاہد سونو کا سپرہٹ سونگ ’’نچے سارا لاہور‘‘ بھی اس فلم میں شامل کیاگیاہے باقی گیت عاصمہ لتانے گائے ہیں۔

پیر 25 مارچ 2024 12:35

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی فلم ’’کورٹ میرج‘‘ عید الفطرکے موقع پر لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ریلیز کی جائیگی،فلم کو پروڈیوس اورہدائتکاری شہزادحمید اور حاجی ذوالفقار نے کی ہے جبکہ اس کو سلیم مرادنے تحریرکی ہے فلم کامیوزک اشفاق علی نے ترتیب دیاہے جبکہ اس فلم کے گانے شاہدسونواور عاصمہ لتانے گائے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میںاداکارسمیع خان،جبارگجر،ثناء خان،سمیت دیگر فنکار شامل ہیں رومانوی لوسٹوری اورایکشن سے بھرپور فلم کو لاہور کے اچھے سینماگھروں سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ریلیز کیاجارہاہے جبکہ اس میں میوزک کے دلدادہ افراد کواچھی موسیقی سننے کو ملے گی فلم کے ہیروسمیع خان نے میڈیاسے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ اس عید کے موقع پر فلمیں سینماگھروں کی رونقیں بحال کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

فلم’’کورٹ میرج‘‘ میں فلم کی کاسٹ سمیت ہدائتکار،پروڈیوسر،کوریوگرافر،میوزک ڈائریکٹر،گلوکاروں سمیت تمام ٹیم نے بھرپور محنت ،لگن سے کام کیاہے ۔امیدکرتاہوں کہ یہ فلم شائقین کے لیئے عیدکا تحفہ ثابت ہوگی فلم انڈسٹری کی بحالی اوراسکی کامیابی کے لیئے اس سیکٹر میں بہت سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جتنی زیادہ فلمیں تیارہونگی اتناہی سینما ترقی کرینگے اورعوام کومعیاری سستی تفریح دیکھنے کو موقع ملے گاان دنوں بہت سی دیگر فلموں کے ساتھ ماڈلنگ پراجیکٹس میں بھی حصہ لے رہاہوں۔