غزہ جنگ،اردنی شہریوں کا اسرائیلی سفارتخانے کی طرف مارچ

پولیس کامظاہرین پر آنسوگیس کااستعمال ،متعددشرکاء کو گرفتار کرلیا

پیر 25 مارچ 2024 12:53

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ، فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اردنی دارالحکومت عمان کے شہریوں نے اسرائیلی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین کو اسرائیلی سفارت خانے کی طرف جانے سے روکنے لیے عمان کی پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے ۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔پولیس حکام نے اس سے پہلے کلوتی مسجد میں جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھی آنسو گیس کا استعمال کیا تاکہ لوگ منتشر ہو جائیں اور اسرائیلی سفات خانے کی طرف نہ جائیں۔ حکام کے مطابق مظاہرین اسرائیلی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدوں کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو زدو کوب کرنے کے علاوہ کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے، تاہم پولیس کی طرف سے ان واقعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اردنی مظاہرین اردن کی سرزمین پر صہیونی سفارتخانہ نہیںکے نعرے لگا رہے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کے پاس احتجاج کرنے کا حق ہے۔ لیکن بدامنی کے ماحول کو ہوا دینے، سفارت خانے پر دھاوا بولنے یا اسرائیلی سرحدی علاقے تک پہنچنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل سے بدلہ لیں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران شہریوں نے 'بدلہ ، بدلہ کے نعرے لگائے۔ خیال رہے اردن کی 12 ملین آبادی میں سے بہت سے فلسطینی نژاد ہیں۔ یہ 1948 کی جنگ کے دوران فلسطین سے بیدخل کر دیے گئے تھے