ماسکو حملے کے بعد فرانس نے دہشتگردی الرٹ اعلی سطح تک بڑھا دیا

ٹرین اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور مذہبی مقامات پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات ہوں گے،فرانسیسی وزیراعظم

پیر 25 مارچ 2024 13:00

ماسکو حملے کے بعد فرانس نے دہشتگردی الرٹ اعلی سطح تک بڑھا دیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) فرانس نے ماسکو حملے کے بعد ملک میں دہشت گردی الرٹ اعلی سطح تک بڑھا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر، وزیرِ اعظم، سینئر سیکیورٹی اور دفاعی حکام کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔فرانسیسی وزیرِ اعظم گیبریل اٹل نے کہا کہ داعش کے ذمے داری لینے اور ملک کو لاحق خطرات کے سبب دہشت گردی الرٹ اعلی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرین اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور مذہبی مقامات پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات ہوں گے۔واضح رہے کہ جمعے کو ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور بم حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جبکہ 182 زخمی زیر علاج ہیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے کے شبہے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ملزمان کی شناخت سعید اکرمی مراد علی رجب علی زادہ اور دلیر جون باروتووچ مرزایوف کے ناموں سے کی گئی ہے۔