وفاقی وزیرقانون کالاہورمیں مختلف یوٹیلٹی سٹورزکا دورہ، اشیاء کے نرخ اورمعیار چیک کیا

معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، انشااللہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، اعظم نذیر تارڑ

پیر 25 مارچ 2024 14:19

وفاقی وزیرقانون کالاہورمیں مختلف یوٹیلٹی سٹورزکا دورہ، اشیاء کے نرخ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیر کو لاہور میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو دستیاب سہولیات، اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا اور یوٹیلٹی سٹورز پر ریٹ لسٹ چیک کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، انشااللہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے یوٹیلٹی سٹورز پر ا?ئے صارفین سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کی جانے والی اشیاء سے متعلق سوالات بھی کئے۔

وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر موجود دالوں اور دیگر اشیائ خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی، ان کے نرخوں سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ بھی دی گئی اور یوٹیلٹی سٹورز سٹاف نے بتایا کہ سٹور پرگھی 335 روپے فی کلو اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔