شنکیاری پولیس کا ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، مشتبہ افراد اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے

پیر 25 مارچ 2024 14:28

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانوں کی طرح تھانہ شنکیاری پولیس نے بھی ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل شنکیاری طاہر قریشی اور ایس ایچ او تھانہ شنکیاری ساجد فاروق نے پولیس نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ شنکیاری اور مضافات کے علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا، اس موقع پر مشتبہ افراد اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے۔

شنکیاری پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندھی سے متعلق شہریوں کو پولیس کی مدد کرنی چاہئے، لوگوں اور میڈیا کے تعاون کے بغیر اکیلے پولیس جرائم ختم نہیں کر سکتی، معاشرہ میں امن و امان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں سے متعلق شہری مقامی پولیس کو آگاہ کریں تاکہ پولیس ایسے افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوا سکیں۔