یتیم خانہ کے ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پا لیا

پیر 25 مارچ 2024 14:28

یتیم خانہ کے ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی،  آگ پر قابو پا لیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ایبٹ آباد میں یتیم خانہ کے ہاسٹل کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایک ایمبولینس، ایک ریسکیو وہیکل اور دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ کو ایک جگہ تک محدود رکھا۔ ریسکیو ٹیم کے بروقت رسپانس سے ہاسٹل کے باقی کمروں کو آگ سے بچا لیا گیا۔ اس تمام آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے خود کی، یتیم خانے کے تمام بچے محفوظ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :