قومی اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کی ہولی پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباد

پیر 25 مارچ 2024 15:40

قومی اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کی ہولی پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ہولی رنگوں، روشنیوں اور امن و آشتی کا تہوار ہے۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر ہندؤ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ملک میں بسنے والی ہندؤ برادری تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں بسنے والے تمام مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب، عقائد اور رسم ورواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔پاکستان مختلف مذاہب و عقائد کے ماننے والوں کا گہوارہ ہے۔ملکی ترقی، قومی اتحاد اور ہم آہنگی میں ہندو برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔