کچے میں آپریشن، کئی ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

پیر 25 مارچ 2024 17:06

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ آپریشن کے دوران 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیارڈال دیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکو قتل،اغواء اور ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :