دو موٹرسائیکلز میں تصادم ایک شخص جاں بحق ، تین زجمی

پیر 25 مارچ 2024 17:07

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کچا کھوہ میں دو موٹر سائیکلز میں تصادم میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں علی حیدر ولد سید سجاد 15 سالہ ،احمد حسن ولد ناصر حسین 12 سالہ اور محمد ایان ولد اشرف 15 سالہ شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کھوہ منتقل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :