ٹی بی کا سو فیصد علاج ممکن ہے،ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ

پیر 25 مارچ 2024 17:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان سرگودھا سے ٹی بی کا علاج اور احتیاط کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔اس سلسلے میں سٹی سروس کے پروگرام "شاھین سرگودھا" میں معروف چیسٹ و ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ بطورِ مہمان ِ خصوصی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پروگرام اینکر اکبر ملک سے گفتگو کرتے ہو ئے ا نھوں نے کہا کہ ٹی بی لا علاج مرض نہیں ہے،اس کا سو فیصد علاج ممکن ہے۔

چیسٹ و ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی تشخیص بروقت ہو جائے اور اس کے علاج کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پربھی عمل کیا جائے تو اس بیماری سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔پروگرام پروڈیوسر محمد جمشید قادری بھی اس موقع پرموجود تھے۔