ڈی جی سپورٹس پنجاب سے صدر پی ایچ ایف کی ملاقات، ہاکی کی ترقی کیلئے ایونٹس کروانے کا فیصلہ

پیر 25 مارچ 2024 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویزاقبال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہدعلی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، قومی کھیل کی بحالی کیلئے گراس روٹ لیول پر ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے، ہاکی کے فروغ کے لئے ایونٹس بھی کروائے جائیں گے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا، قومی کھیل کے فروغ کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :