ڈائریکٹرز اپنے ایریاز کی مکمل اونرشپ لیں، زبانی جمع تفریق سے کام نہیں چلے گا، ڈی جی ایل ڈی اے

پیر 25 مارچ 2024 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ہائوسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ، چیف ٹان پلانر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہاوسنگ اور ٹاون پلاننگ کے ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

ہاوسنگ، ٹاون پلاننگ کے ڈائریکٹرز اور عملہ فیلڈ میں متحرک نظر آئے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈائریکٹرز اپنے اپنے ایریا میں اپنی سرویلنس بہتر بنائیں۔ افسران دفاتر سے نکلیں، فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں۔ جو افسر کام کرے گا، کارکردگی دکھائے گا وہی سیٹ پر رہے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہاوسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کو ورکنگ سے متعلقہ ٹاسک سونپے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ کام نہ کرنے والوں کو جوابدہ ہونا ہو گا۔ ایل ڈی اے کا امیج بہتر بنانے کے لیے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ہاوسنگ کے ڈائریکٹرز اپنے اپنے ایریاز کی مکمل اونرشپ لیں، زبانی جمع تفریق سے کام نہیں چلے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی کمرشلائزیشن اور سکیم سے متعلقہ دیگر مسائل پر باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :