پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

پیر 25 مارچ 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں کمان بدلنے کے بعد ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے۔ بابر حامد کو ذکاء اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔دو روز قبل، محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی اپنی سروسز دے رہے تھے۔