کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ْدو گاڑی سامان ضبط

انتظامیہ نے دکانداروں کو تاکیدکیں کہ وہ فٹ پاتھوں پر تجاوزکرنے سے گریز کریں ،ْ کیپٹل میٹروپولیٹن

پیر 25 مارچ 2024 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس کی ہد ایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمودنے ڈیمالشنگ سٹاف اورپولیس کے ہمراہ باچا خان چوک ،ْ جناح پارک روڈ ،ْ سکند ر پورہ،ْ اشرف روڈ ،ْ گھنٹہ گھر ،ْ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیااس دوران دکانداروںنے دکانوںکے باہر فٹ پاتھوں پر قبضہ کیاہواتھاجس کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں مشکلات پیش آرہی تھی جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے فٹ پاتھوں ،ْ سڑ ک کنارے اور د یگر مقامات پردکانوں سے باہر پڑا ہوا2 گاڑی ساما ن بھی ضبط کرلیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکردئیے ،ْاس موقع پر انتظامیہ نے دکانداروں کو تاکیدکیں کہ وہ فٹ پاتھوں پر تجاوزکرنے سے گریز کریں بصورت دیگر آپریشن کیلئے تیار رہے ۔