ٍشہرمیں مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ،لاری اڈا سی35 سالہ نا معلوم شخص کی لاش برآمد

پیر 25 مارچ 2024 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) شہر میں مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاری اڈا میں واقع پارک میں 35سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

شمالی چھائونی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 20سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا ،متوفی کی شناخت 20سالہ خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کی ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔