ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہدعلی کی ملاقات

پیر 25 مارچ 2024 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہدعلی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ہاکی کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں ، قومی کھیل کی بحالی کیلئے گراس روٹ لیول پر ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ، ہاکی کی ترقی کیلئے ایونٹس بھی کروائے جائیں گے ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا، قومی کھیل کے فروغ کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :