ہولی تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

پیر 25 مارچ 2024 22:00

ہولی تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباددی ہے،دونوں رہنمائوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی رنگوں، روشنیوں اور امن و آشتی کا تہوار ہے،اس پر مسرت موقع پر ہندؤ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں،ملک میں بسنے والی ہندؤ برادری تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے، آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں بسنے والے تمام مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب، عقائد اور رسم ورواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان مختلف مذاہب و عقائد کے ماننے والوں کا گہوارہ ہے، ملکی ترقی، قومی اتحاد اور ہم اہنگی میں ہندو برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔