جنرل باجوہ اورفیض کیخلاف مقدمہ اندراج کیس کی سماعت

پیر 25 مارچ 2024 22:28

جنرل باجوہ اورفیض کیخلاف مقدمہ اندراج کیس کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میںریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس،جنرل باجوہ ، جنرل فیض و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت وکیل راجہ رضوان عباسی کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی غیر کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جنرل باجوہ ، جنرل فیض و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ بارے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پرپیرکیروز سماعت کی۔اس دوران جنرل قمر جاوید باجود کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور اس دوران رخواست گزار کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعاکی گء اوربتایاگیاکہ سینیر وکیل راجہ رضوان عباسی موجود نہیں ، جس پرعدالت نے بغیر کاروائی آگے بڑھائے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔