ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد

پیر 25 مارچ 2024 22:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاہے، تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری سعید اسلم جبکہ صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد اشفاق کوہلی نے کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا ،تقریب میں سرپرست رضوان الحق چوہان، سینئر نائب صدر الطاف حسین،ملک نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین، جوائنٹ سیکریٹری شورش آزاد،فنانس سیکریٹری محمد رضوان خان، چیئرمین ایگزیکٹو باڈی ڈاکٹر انوار مہدی، ڈاکٹر ذوالفقار علی مڑل، سید نور الحسن شاہ، شاہد وقار سلارہ،شیخ جہانگیر چنیوٹی،ذیشان مغل،اللہ دتہ آہیر، ناصر تمیمی،عابدہ شاہین،رانا ارشد علی ودیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر انچارج ٹی بی ڈاٹ پروگرام ڈاکٹر محمد رحمت اللہ چدھڑ نے بتایا کہ پاکستان ٹی بی مرض کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور سب سے زیادہ تشویش ناک تعداد ان مریضوں کی ہے جو علاج نامکمل چھوڑ جاتے ہیں اور بعد میں انہی مریضوں پر اخرجات ہزاروں کی بجائے لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں، جنرل سیکریٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نے تقریب میں بتایا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے۔

\378