موجودہ حکومت شعبہ زراعت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔و زیر زراعت خیبر پختونخوا

پیر 25 مارچ 2024 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) خیبر پختونخواکے وزیر زراعت محمد سجاد نیمتعلقہ افسران سے کہا ہے کہ وہ زرعی منصوبوں کوبروقت مکمل کریں اور شفافیت کو یقینی بنائیںاس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات اظہار انہوں نے پیر کے روز ضلع کرک میں محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر میں بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے ضلع میں جاری زرعی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور کہا کہ موجودہ صوبائیحکومت شعبہ زراعت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کے تمام ضلعی سربراہان اورافسران بھی موجود تھے اجلاس میں صوبائی وزیر کو زراعت، واٹر مینجمنٹ، سائل کنزرویشن، کراپ رپورٹنگ اور زرعی انجنئرنگ اورزرعی تحقیق کے شعبوں سے متعلق علیحدہ علیحدہ تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر نے بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی ہی سے معیشت مستحکم ہوگی یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی زیادہ تر توجہ شعبہ زراعت کی بہتری پر مرکوز ہے اس لیے متعلقہ افسران مستقبل کی سکیموں کو ترتیب دیتے وقت ایسی منصوبہ بندی کریں جس کی بدولت زرعی شعبہ کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ کسانوں کے مسائل بھی حل ہوں اور انہیں جدید طریقوں سے روشناس کیا جائے صوبائی وزیر نے ضلع کرک میں مختلف علاقوں،سر کی، لواغر فقیرہ آباد کند و خیل اور کڑنگ ڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر زراعت کے لئے استعمال کئے جانے والے پانی کے ذخائر کا تفصیلی معائنہ کیا اور افسران سے کہا کہ بارا نی پانی کوزراعت کے لئے محفوظ اوربہتر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :