انٹربینک میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی

پیر 25 مارچ 2024 22:46

انٹربینک میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں15پیسے کی کمی سے ڈالرکی قدر278.30روپے سے کم ہو کر278.15روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر280.73روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 54پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر302.46روپے سے گھٹ کر301.92روپے ہو گئی اسی طرح 85روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر352.80روپے سے کم ہو کر351.95روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :