الطاف غفار نے کراچی چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

پیر 25 مارچ 2024 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر الطاف اے غفار نے صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ کی عدم موجودگی میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا ہے جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف غفار گزشتہ کئی سالوں سے کراچی چیمبر سے وابستہ ہیں اور سینئر نائب صدر بننے سے قبل کراچی چیمبر کی مختلف سب کمیٹیوں کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کی بھرپور خدمت کرتے رہے ہیں۔

قائم مقام صدر الطاف غفار نے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بزنس مین گروپ(بی ایم جی) کی عوامی خدمت کی پالیسی کے تحت تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکننکوششنکریںنگے۔