وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب بینک کی کسان دوست کریڈٹ کارڈ سکیم کا جائزہ
پنجاب بنک کے گروپ ہیڈ نوفل داد نے پراجیکٹ کی ٹائم لائنز اور دوسرے امور پر تفصیلی بریفنگ دی تمام چھوٹے کاشتکاروں کے لئے ڈیجیٹل فریم ورک کے ذریعے ایگرکلچر ان پٹس پر قرضے کی سہولت کی تجویز دی گئی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح کاشتکاروں کی خوشحالی ہے‘وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی
پیر 25 مارچ 2024 22:57
(جاری ہے)
ابتدائی طور پر سکیم 5لاکھ کاشتکاروں اور کم از کم 5ایکڑ اور زیادہ سے زیادہ12ایکڑ اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو دینے کی تجویز ہے جس پرحکومت پنجاب کے لئے ابتدائی فنانشل کاسٹ 6.70ارب روپے ہو گی۔
مجموعی طور پر 75ارب مالیت کے قرضے 6ماہ کی مدت کے لئے دیئے جائیں گے۔اس کا آغازاس سال ربی کی فصل سے ہو گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اہم اسٹیک ہولڈرز بنک آف پنجاب،بورڈ آف ریونیو،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،محکمہ زراعت و خزانہ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہوں گے۔ فائنل منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی اور تب پراجیکٹ کو باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح کاشت کاروں کی خوشھالی ہے۔ایسے کاشتکاروں کو ہی قرض کی سہولت میسر آئے گی جن کی اراضی کی ملکیت کا ریکارڈ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹے کے پاس ہو گا۔ انھوں نے کسان دوست کریڈٹ کارڈ سکیم کی کامیابی کے لئے آن لائن اپیلی کیشن پروسس میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ہر 6ماہ بعد زرعی ان پٹس پر کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ یہ قرض کم شرح سود پر کاشت کاروں کو دیا جائے گا اگر کاشت کار ایک لاکھ پچاس ہزار قرض لے گا اسے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے واپس کرنا پڑیں گے۔عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ کاشتکاروں کی جانب سے کارڈ کا استعمال صرف سیڈ،فرٹیلائزر اور پسٹی سائیڈز کی فراہمی کے لئے ہونا چاہئے۔کارڈ کا استعمال نقد رقم نکلوانے پر نہیں ہونا چاہیے اور یہ قرض ماسٹر کارڈ کے ذیعے ہی کاشت کاکاروں کو دیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے، کسانوں کی تعداد کم یا زیادہ بھیر کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لئے فنڈز کی منظوری پی سی ون طریقہ کار کے مطابق نہ لی جائے کیونکہ اس کا پروسیجر کافی لمبا ہوتا ہے۔افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ فنانشنل ماڈل فنانس ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب کے درمیان طے ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.