حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے،مشتاق احمد خان

پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کیخلاف 9مقدمات درج کیے ہیں، رہنماء جماعت اسلامی

پیر 25 مارچ 2024 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) جماعت اسلامی کے رہنماء مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے،پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کیخلاف 9مقدمات درج کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنماء جماعت اسلامی و سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 31مارچ کو سیو دی غزہ کے تحت دوبارہ ڈی چوک ہی میں دھرنا دوں گا،حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے۔پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کیخلاف 9 مقدمات درج کرلئے ہیں۔