خیابان اقبال جنکشن، سروس روڈ ایسٹ، سیکٹر ایف ٹن سے متصل چورنگی کی توسیع اور بہتری کے کام کا فیصلہ

پیر 25 مارچ 2024 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) : کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کی انتظامیہ جہاں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے وہیں اسلام آباد میں ٹریفک منیجمنٹ سسٹم پر بھی خصوصی توجہ دی جاری ہی. تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انکو قیمتی وقت کے ضیاع سے بھی بچایا جاسکے۔اسی سلسلے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیابان اقبال جنکشن، سروس روڈ ایسٹ، سیکٹر F-10 سے متصل چورنگی (Roundabout) کی توسیع اور بہتری کے کام کا فیصلہ کیا گیا ہی.

جسکے لئے 8.5 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہی. اس ضمن میں ٹینڈرز بھی اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں. واضح رہے موصول ہونے والی بولیوں کی مکمل سکروٹنی کے بعد جلد ہی مذکورہ منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیابان اقبال جنکشن، سروس روڈ ایسٹ، سیکٹر F-10 سے متصل چورنگی (Roundabout) کی توسیع کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے میں خاصی مدد ملے گی بلکہ جڑواں شہروں میں ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی. چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منصوبے کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندھی کرکے شجرکاری بھی کی جائے گی۔