وزیراعظم کی کینسر میں مبتلا برطانوی شہزادی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء

پیر 25 مارچ 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا برطانوی شہزادی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے شاہی خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ پر لکھا ہم برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی بہو شہزادی کیتھرین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام شاہی خاندان کی بے حد عزت اور احترام کرتے ہیں، ہم اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ کھڑے ہیں۔