سیالکوٹ،تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، دونوجوان جاں بحق

پیر 25 مارچ 2024 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) سیالکوٹ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ جنگ موڑ کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار احتشام،عمر،سمیر اور ظفر شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال منتقل کرنے کے دوران احتشام اور عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ریسکیو 1122نے سمیر اور ظفر کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ظفر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔