کراچی،ڈپٹی کمشنر جنوبی کی زیرصدارت یوم علی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

پیر 25 مارچ 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ الطاف حسین ساریو نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مرکزی جلوس سے قبل جملہ مسائل کو بخوبی حل کریں۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے کانفرنس ہال میں یوم علی کے انتظامات کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں کہی ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزسائوتھ کو انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایات بھی کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ان کے منصوبوں کے مطابق ایونٹ کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں تعائون کریں۔اس موقع پرتنظیمات کے نمائندوں نے افسران اور ان کے محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔ اجلاس میں مذہبی نمائندوں، متعلقہ اداروں کے سربراہان ، جلوس کے لائسنس ہولڈرز، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس سمیت تمام شہری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔