بھوپال میں ہولی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 14پجاری جھلس گئے

پیر 25 مارچ 2024 21:40

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہولی کے تہوار کے دوران آگ لگنے سے پجاریوں اور سنتوں سمیت 14افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے شہر اجین میں واقع جیوترلنگ مہاکلیشور مندر میں ہولی کی تقریب جاری تھی ، بھسم آرتی کے دوران آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

بھسم آرتی کے دوران گربھ گرہہ اور اس کے باہر گلال اڑایا جا رہا تھاکہ گلال پوجا کی تھالی پر جا گرا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی میںپجاریوں اور سنتوں سمیت14پنڈٹ جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ 8زخمیوں کو اندورمنتقل کیاگیا ہے ۔واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :