ڈی آئی جی ٹریفک کے کراچی میں شام 5سے افطار تک ٹریفک چالان نہ کرنے کے احکامات

کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ہوتا ہے،ڈی آجی ٹریفک کراچی

پیر 25 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے احکامات جاری کیے ہیں کہ کراچی میں شام 5 بجے سے افطار تک کوئی افسر چالان نہیں کرے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہاکہ ٹریفک رواں رکھا جائے تاکہ شہری باآسانی اپنے گھروں پر افطار کرسکیں۔ فیملی کے موجود افراد کو چالان کے بجائے وارننگ دے کر رہنمائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر فوکس کریں، اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہاکہ سڑک پر ٹرننگ کے پاس گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ روکی جائے۔ آفیسر باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریں گے، افسران و اہلکار اکٹھے کھڑے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ شارع فیصل پر فاسٹ لین کی پابندی کو یقینی بنائیں، موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنے کی ہدایت کریں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ گاڑیوں کی لفٹنگ کا مخصوص ٹائم مقرر کیا جائے، گاڑیاں صرف ڈبل پارکنگ یا غیرقانونی پارکنگ پر اٹھائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بدتمیزی یا جھگڑا کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :